اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 59 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز ریاست مشی گن، ٹنیسی، کیرولائینا اور ٹیکساس میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد مارے گئے ہیں۔
فائرنگ کے اعداد وشمار جمع کرنے والے مرکز کے مطابق جمعے کی رات گئے تک ملک بھرمیں 86 واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں 18 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 37 واقعات ریکارڈ پر آئے تاہم کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
........
/169